حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قم المقدسہ/ بلا شبہ دینی مدارس ہمیشہ علوم محمد و آل محمد علیہم السلام کی ترویج اور نشر و اشاعت کے لئے بہترین وسیلہ رہے ہیں اور صدیوں سے اس فرض کو بخوبی انجام دے رہے ہیں۔اس بنا پر تعلیمات اہل بیت علیہم السلام کی صحیح ترویج و تشہیر کیلئے مدارس کی بنیادوں کو مستحکم کرنا، بالخصوص عصر جدید میں جب کہ ہر طرف باطل افکار اور شبہات و اعتراضات کی یلغار ہے، ہماری دینی اور معاشرتی ذمہ داری ہے۔
یقیناان حالات میں ایک ایسے اسلوب کی ضرورت تھی جس کے ذریعے دینی تعلیمات کو با آسانی نئی نسل تک پہنچایا جاسکے۔انہی باتوں کے پیش نظر کچھ مخلص اور درد آشنا افراد نے عُشّ ِ آل محمدؐ قم المقدسہ، سن ۱۴۳۹ ھ میں ایک دینی مدرسہ (مدرسہ علمیہ ثقلین)کی بنیاد رکھی۔
جامعۃ المصطفی کے ماتحت چلنے والے مدرسہ علمیہ ثقلین کو تین سال کا عرصہ گزر چکا ہے اورہر سال جہاں طلاب داخلہ لیتے ہیں وہاں اس سال 2021ء -22ءکیلئے بھی برصغیر پاک و ہند سے علم دین کی خواہش رکھنے والے طلاب کو دعوت دی جاتی ہے کہ قم کی مقدس سرزمین پر علم دین پڑھنے کی خواہش کی تکمیل کریں۔
مدرسہ علمیہ ثقلین کی جانب سے اعلان کردہ پالیسی ، داخلہ کی شرائط اور داخلہ فارم مدرسہ کی ویب سائٹ پر موجود ہے جسے خواہشمند افراد مقررہ مدت میں آن لائن پر کرسکتے ہیں۔
داخلہ کی تاریخ 02 جون 2021ء سے 14 جون2021ء تک ہے۔
https://saqlainfoundation.org/urdu/